خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ایک خصوصی شاہی فرمان کے ذریعے کابینہ میں شامل وزیر مملکت ڈاکٹر سعد الجبری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی فرمان نمبر 90
مجریہ 27/8/1412 کے تحت مطلع کیا جاتا ہے کہ کابینہ کے رکن ڈاکٹر سعد بن خالد بن سعداللہ الجبری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیرمملکت کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کی ایک ایک نقل دوسرے متعلقہ محکمہ جات کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔ تاہم فیصلے میں ڈاکٹر سعد کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔